’میں نے کئی ایوارڈز جیتے، مگر یہ سب سے بڑا ہے‘، بیٹے کی گریجویشن پر جان ریمبو کا جذباتی بیان

Calender Icon جمعرات 29 اکتوبر 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جان ریمبو (Afzal Khan)کے لیے بیٹے کی تعلیمی کامیابی زندگی کا ایک یادگار اور قابلِ فخر لمحہ بن گئی۔ لمز یونیورسٹی سے بیٹے کی گریجویشن پر اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے تمام فنی اعزازات سے بڑھ کر قرار دے دیا۔

جان ریمبو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اداکاری میں بہت سے ایوارڈز جیتے ہیں لیکن یہ میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ میرا بیٹا آج لمز سے گریجویٹ ہوا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pak Diaries (@pakdiaries01)


صارفین نے اداکار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریمبو کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے اولاد کی کامیابی والدین کے لیے کس قدر اہمیت رکھتی ہے۔ شوبز کی دنیا میں متعدد اعزازات حاصل کرنے کے باوجود جان ریمبو کے لیے بیٹے کی تعلیمی کامیابی ایک ایسا خاص لمحہ ہے جس کی خوشی اور اہمیت ان کے لیے منفرد ہے۔

مزیدپڑھیں:’کراچی میں قید ہونے سے پہلے آخری ناشتہ کرلوں‘، حنا الطاف کے بیان نے یہ بیان کیوں دیا؟

واضح رہے کہ جان ریمبو کا شمار پاکستان کے مقبول فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری اور منفرد انداز سے شائقین کے دلوں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔