7 سے 9 نومبر تک مسلسل تین چھٹیاں، وفاقی حکومت نے اہم اعلان کردیا

Calender Icon ہفتہ 31 اکتوبر 2026

وفاقی حکومت(Federal Government) نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے 9نومبر 2026کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

یہ تعطیل کابینہ ڈویژن کے 19 جنوری 2026 کو جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے سرکلر کے تحت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو تعطیل کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عام تعطیل کے باعث 9 نومبر کو ملک بھر میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ نجی اداروں میں بھی متعلقہ تعطیلاتی پالیسی کے مطابق چھٹی ہوگی۔

مزیدپڑھیں:متحدہ عرب امارات میں ٹرک سے ٹکرا کر ایشیائی فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق
یومِ اقبال کی تعطیل پیر کے روز ہونے کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی کرنے والے دفاتر اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو مسلسل تین تعطیلات ملیں گی۔

اس طرح ایسے اداروں میں ہفتہ 7 نومبر سے پیر 9 نومبر تک چھٹیاں ہوں گی، جبکہ منگل 10 نومبر سے معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی پیدائش کی مناسبت سے یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ان کی قومی، فکری اور ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔