انکم ٹیکس گوشوارے(Income Tax Returns) جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہو گئی آج سے گوشوارے جمع کرانے پر جرمانہ عائد ہوگا۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر گزرتے ہی ختم ہوگئی۔ آج سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر جرمانہ عائد ہوگا، تاہم وہ لوگ اس جرمانے سے بچ سکیں گے، جنہوں نے گوشوارہ جمع کرانے کی تاریخ میں پہلی سے توسیع کی درخواست دی ہو گی۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ تک ملک بھر میں 78 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کائے گئے جب کہ تاجر آسان ٹیکس اسکیم میں 1945 انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق تاجر آسان ٹیکس اسکیم کے تحت 19 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ اکتوبر میں 1013 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا جب کہ اکتوبر میں ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ایک ہزار 132 ارب روپے ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے تنخواہ سے متعلق بڑی خوشخبری
ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر میں 430 ارب روپے انکم ٹیکس اور425 ارب روپے سیلز ٹیکس جمع ہوا۔ اس کے علاوہ 80 ارب روپے فیڈرل ایکسائز اور 118 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی جمع ہوئی۔
جولائی تا اکتوبر کے دوران 4099 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، جو ہدف سے 86 ارب روپے کم ہے۔ اس مدت کے دوران ٹیکس جمع کرنے کا ہدف4185 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔













اتوار 1 نومبر 2026 

