کراچی: کورنگی میں مبینہ طور پر گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھنے سے ایک شخص جھلس کرزخمی ہوگیا۔ سول برنس وارڈ منتقل، شناخت 42 سالہ منظور ولد خان محمد کے نام سے کی گئی
تفصیلات کے مطابق اتوارکی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب گھرمیں مبینہ طورپرگیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھنے سے ایک شخص جھلس کرزخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں:پہلے صدارت کا لالچ، پھر ریاست میں حصہ نہ دیکرمولانا سے زیادتی کی گئی، طاہر اشرفی
زخمی شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں اُس کی شناخت 42 سالہ منظور ولد خان محمد کے نام سے کی گئی، پولیس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھا کررہی ہے۔













اتوار 1 نومبر 2026 

