کراچی : منظور کالونی میں نائٹ کرکٹ میچ(cricket match) کھیلنے والی پوری ٹیم کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
ڈاکوؤں نے منظور کالونی سیکٹر ایف میں واردات کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو مل گئی، 3 ڈاکوؤں نے کرکٹ میچ کھیلنے والی ٹیم کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔
مذکورہ فوٹیج میں ڈاکوؤں کو پوری ٹیم سے موبائل فونز اور نقدی چھینتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکوؤں نے دوران واردات میچ کھیلنے والے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
مزیدپڑھیں:کیلیفورنیا: 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بوٹوکس اسکینڈل، لیڈی ڈاکٹر کو 15 سال قید
پولیس کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔













منگل 3 نومبر 2026 

