پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات تیز کر دیئے ہیں ۔ سموگ کی شدت کے باعث فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان میں فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی، لاہور بدستور دنیا کے آلود شہروں میں سرفہرست رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس485 ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر رہا، اے کیو آئی چار سو پنتالیس تک پہنچ گیا، فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس آٹھ سو تنتیس تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ میں اے کیو آئی764 اورملتان میں305ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات تیز کر دیئے گئے، پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر ڈرائی سویپنگ پر پابندی لگا دی، شاہراہوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025












