مودی دیکھنے میں اچھے مگراندرسے قاتل جیساسخت انسان ہے ،ٹرمپ

Calender Icon جمعرات 30 اکتوبر 2025

بھارت امریکہ تعلقات میں گہری دراڑ،صدر ٹرمپ نے مودی کے دوغلے پن کو ایک بار پھر بےنقاب کر دیا- امریکی صدر نے مودی پر طنزیہ وار کرتے ہوئےخونی قاتل قرار دے دیا-جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا نہ صرف دعویٰ کیا بلکہ دورانِ تقریر مودی کو خونی قاتل بھی قراردیا-انہوں نے کہا مودی دیکھنے میں اچھے مگر اندر سے قاتل جیسا سخت انسان ہے ،، ٹرمپ نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا ،،نہیں، ہم لڑیں گے،،!میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟-