اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پاکستان اور نیدرلینڈز نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خزانہ اور نیدرلینڈز کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ڈَچ سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈز زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس وقت پاکستان میں 50 سے زائد ڈَچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
سفیر کے مطابق ڈَچ ترقی و مالیاتی ادارہ (FMO) بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں معاونت فراہم کرے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی (SIFC) کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں سے معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ ہونا اسی پیش رفت کا ثبوت ہے۔
وزیر خزانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سرمایہ کاری، برآمدات اور پائیدار ترقی پر مرکوز پالیسیوں کے ذریعے ملکی معیشت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائے گی۔












جمعرات 30 اکتوبر 2025 