محسن نقوی کی عمانی وزیرسے ملاقات، ویزامسائل بارے تبادلہ خیال

Calender Icon جمعرات 30 اکتوبر 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ویزا میں آسانیاں پیدا ہونے سے مزید سکلڈ ورک فورس عمان جا سکے گی، عمان کے ساتھ ہر سطح پر شراکت داری بڑھانا چاہتے ہیں۔عمانی رائل منسٹر سلطان بن محمد ال نعمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ و تاریخی رشتہ ہے۔