کراچی چڑیا گھر کی رانواب شہر اقتدار کی باسی ،، کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو آئندہ چار روز تک کراچی سے اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کیا جائے گا- کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کا معاملہ،کے ایم سی حکام نے رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کردئیے۔اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر کی تین رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔اسلام آباد وائلڈ لائف کی ٹیم نے مادہ ریچھ رانو کی بحالی کی ٹریننگ شروع کردی۔آئندہ چار روز تک رانو کو کراچی سے اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل جائے گا۔اسلام آباد وائلڈ ریسکیو سینٹر میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے۔نایاب نسل کی برفانی بھورے رنگ کی مادہ ریچھ 20 سال سے کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ہے۔رانو کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ نے رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
کراچی چڑیا گھرکی مادہ ریچھ رانوکو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کامعاملہ، تین رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی
جمعرات 30 اکتوبر 2025












