پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوامی فلاح کے لیے بڑا اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں متاثرہ خاندانوں کے لیے لائف انشورنس اسکیم کا اعلان کردیا۔
اس اسکیم کے تحت 60 سال سے کم عمر شہری کی وفات کی صورت میں 10 لاکھ روپے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے خاندان کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی قرضوں کا پانچ فیصد یعنی 70 ارب روپے عوامی فلاح اور بہبود کے منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا ہے، تاکہ مشکل وقت میں عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صوبے کے عوام کو معاشی تحفظ دینے اور حکومتی وسائل کو عوامی فلاح پر صرف کرنے کی عملی مثال ہے۔