کلور کوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی

Calender Icon جمعہ 6 نومبر 2026

کلور کوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی(Tractor Trolly) الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ہیڈ بالی اڈا کے قریب ہیتو خسرو روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں، حادثہ میں متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار افراد ٹانک سے سرگودھا جا رہے تھے، پٹرولنگ پولیس قریشیانوالہ نے زخمیوں کو ٹریکٹر ٹرالی سے نکال کر ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا۔

مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصف

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔