کراچی: سینٹرل جیل کی بیرک میں شارٹ سرکٹ سے آگ(fire) لگنے کے واقعے میں ہلاک سزائے موت کے قیدی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل کی بیرک میں شارٹ سرکٹ کے باعث دم گھٹنے اور آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے قیدی کی شناخت اور اس کے خلاف درج سنگین مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
جیل حکام نے بتایا کہ ہلاک قیدی کا نام امجد تھا، جو سزائے موت کا قیدی تھا اور اس نے صدرِ مملکت کو رحم کی اپیل بھی بھیج رکھی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ امجد کے خلاف کل 5 مقدمات درج تھے، جن میں سے 4 مقدمات سنگین نوعیت کی زیادتی (ریپ) کے تھے، متعدد کیسز میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔
مزیدپڑھیں:امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو دنیا بھر میں امریکی اثاثے نشانے پر ہوں گے، ایران کی دھمکی
اس کے علاوہ تھانہ قائد آباد میں اس کے خلاف زیادتی کے 2 اور ڈکیتی کا 1 مقدمہ درج تھا جبکہ امجد کے خلاف کراچی کے تھانہ سکھن اور پنجاب کے ضلع خوشاب میں بھی زیادتی کے کیسز درج تھے۔
جیل حکام کے مطابق امجد کے خلاف یہ تمام مقدمات 2015ء سے 2018ء کے عرصے کے دوران قائم کیے گئے تھے، جن میں سے بیشتر میں اسے سزا ہو چکی تھی۔













جمعہ 6 نومبر 2026 
