پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف آپریشن ،گزشتہ دس ماہ میں 3216 افغان شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا- ویزہ کی مدت ختم ہونے پر دو سو بیالیس افغان شہریوں کو بھی وطن واپس بھیجا گیا۔دستاویزات کے مطابق بائیس کارڈ ہولڈرز کو بھی واپس بھیجا گیا۔اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی تعداد چھ سو اکہتر جبکہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کی تعداد ایک ہزار چار سو آٹھ رہی۔کل حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد پانچ ہزار پانچ سو تراسی بتائی گئی۔تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر ایک ہزار ستاون افغانیوں کو رہا کر دیا گیا۔ہولڈنگ سینٹر میں حراست میں موجود افغانیوں کی تعداد پانچ سو چوراسی بتائی گئی۔دستاویزات کے مطابق پہلے دس ماہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تین ہزار نو سو بیالیس افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔
پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم افغان شہریوں کیخلاف آپریشن
جمعرات 30 اکتوبر 2025












