اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،10مختلف کاروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار 65 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کی ۔فاروق اعظم کالونی اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 47 گرام ہیروئن اور 42 گرام آئس برآمد کی گئی ۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ۔،، کسٹم چوک پشاور کے قریب ملزم سے 2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی،،بنجی چیک پوسٹ گلگت کے قریب سوزوکی پک اپ سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار کیے گے۔سبزی منڈی بازار گلگت کے قریب ملزم سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔چکلالہ راولپنڈی میں بذریعہ کوریئر برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 30 گرام ویڈ برآمد ہوئی ،، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلوگرام افیون اور 25.2 کلوگرام چرس برآمد، ملزم رفتار کر لیے گے ،، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
جمعرات 30 اکتوبر 2025












