اسرائیل نے غزہ امن معاہدہ بارود میں اڑادیا،،صیہونی فوج کی رفح، خان یونس اورنصیرات پربمباری،،شہید فلسطینیوں کی تعداد سوسے زائد ہوگئی- اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں شہید ہونے والے سینتیس شہدا کا تعلق غزہ شہر اور شمالی علاقے سےہے، تینتالیس کا تعلق وسطی غزہ سے اوربیس شہداء کا تعلق خان یونس سے ہے۔ شہداء میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔فلسطینی سول ڈیفنس کے ترجمان کےمطابق ملبے تلے دبے شہداء اور زخمیوں کو نکالنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کامزیدکہناتھاکہ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے جبکہ غزہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔ ادھراسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا-
اسرائیل نے غزہ امن معاہدہ بارودمیں اڑادیا
جمعرات 30 اکتوبر 2025












