امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان دیرینہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا، معاہدےکےتحت باہمی ٹیرف پندرہ فیصد ہی برقرار رہیں گے،جنوبی کوریا امریکہ میں ساڑھے تین سوارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے ساتھ گیونگجومیں ملاقات کے بعد تجارتی معاہدے کااعلان کیا۔ جنوبی کوریا کے صدارتی معاون کے مطابق گاڑیوں اور پرزہ جات پر لگنے والے ٹیکس کم کیے جائیں گے۔ 350 ارب ڈالر میں سے دوسو ارب ڈالر نقد سرمایہ کاری اور ڈیڑھ سو ارب ڈالر جہاز سازی کے شعبے میں شامل ہوں گے۔ ملاقات کے دوران صدر لی جے میونگ نے سنہری تاج بھی بطور تحفہ امریکی صدر کو پیش کیا۔
امریکہ اورجنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا
جمعرات 30 اکتوبر 2025












