انڈر 19 ایشیا کپ(Under 19 asia cup) میں بھارت کے خلاف شاندار سینچری بنا کر پاکستان کو فتح دلانے والے نوجوان بیٹر حمزہ ظہور کی منفرد انداز میں جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ اپنی جیب سے ایک پرچی نکال کر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔
بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں سینچری مکمل کرنے کے بعد حمزہ ظہور نے پہلے میدان میں سجدہ شکر ادا کیا اور پھر اپنی جیب سے ایک پرچی نکالی، جس نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرلی۔
پرچی پر انگریزی میں لکھا تھا:
“Tomorrow match, 50 in shaallah, Hamza zahoor, I’m best”
یعنی ’کل کے میچ میں انشااللہ 50 رنز، حمزہ ظہور، میں بہترین ہوں۔‘
حمزہ ظہور کے اس منفرد انداز نے ان کے جشن کو مزید دلچسپ بنادیا، جبکہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
نوجوان پاکستانی بیٹر نے بھارت کے خلاف 108 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
A boundary for a memorable hundred and the winning runs! 💯💫
Hamza Zahoor, take a bow! Victory moments from Oman 🇵🇰
🎥 @ACCMedia1 #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup | #PAKvIND pic.twitter.com/bRj1CKgER7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2026
حمزہ ظہور نے نہ صرف اپنی سینچری مکمل کی بلکہ چوکا لگا کر پاکستان کو فتح بھی دلائی۔ ان کی فیصلہ کن اننگز کی بدولت قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
شاندار بیٹنگ اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر حمزہ ظہور کو پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے اس مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ گزشتہ سیزن میں بھی قومی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرچکی ہے۔













پیر 9 نومبر 2026 