سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

Calender Icon جمعرات 18 ستمبر 2025

بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پاک فوج اور سول انتظامیہ دریائے ستلج سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔ افواج پاکستان سمیت تمام متعلقہ محکمے دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے لئے کوشاں ہیں ہیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔۔اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور نے سیلاب متاثرین کی بحالی، طبی امداد اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔