ایم پی اے اسما عباسی پارلیمانی سیکرٹری برائےمحکمہ صحت و آبادی تعینات،نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon جمعرات 30 اکتوبر 2025

لاہور (نامہ نگار)  حکومتِ پنجاب نے صوبے کے مختلف محکموں کے لیے پانچ نئے پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تیمور علی خان ایم پی اے پی پی-79 سرگودھا کو محکمہ خزانہ، عرفت اقبال ایم پی اے پی پی-44 سیالکوٹ کو محکمہ سیاحت، نوید اشرف ایم پی اے پی پی-50 سیالکوٹ کو خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم، جعفر علی ہوچا ایم پی اے پی پی-102 فیصل آباد کو محکمہ سماجی بہبود و بیت المال، اور عاصمہ ناز ایم پی اے ڈبلیو-326 کو محکمہ صحت و آبادی کا پارلیمانی سیکرٹری تعینات کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تقرریاں فوری طور پر مؤثر العمل ہوں گی۔ دستاویز پر سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور محمد آصف بلال لودھی کے دستخط موجود ہیں۔