انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 26نومبر احتجاج کیس کا معاملہ ،، علیمہ خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں ،، عدالت نے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،،، علیمہ خان کے بینک اکاونٹ فریز کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بنک سے جواب طلب کر لیا ،،26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری کے حوالے سے پیش ہونے والا ملزم مچلکہ پیش نہ کرسکا ،، عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا ،، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی-
علیمہ خان کے چھٹی بارناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جمعرات 30 اکتوبر 2025












