کوہاٹ: غیرقانونی مائننگ کیخلاف آپریشن، پولیس وین پر فائرنگ، 6 اہلکار شہید

Calender Icon بدھ 11 نومبر 2026

کوہاٹ میں کمبٹ کوہاٹ کے علاقے میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے لئے جانے والی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے تنیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان کوہاٹ پولیس نے کہا کہ پولیس کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں، دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

کوہاٹ پولیس غیر قانونی گولڈ مائنینگ پر چھاپہ مارنے گئی تھی، ذرائع نے کہا کہ کوہاٹ پولیس کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا۔