پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا شاندار افتتاح 

Calender Icon جمعرات 30 اکتوبر 2025

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میرے لیے خوشی کا دن ہے، میں قوم کے قابل اور ہونہار بچوں کے سامنے کھڑا ہوں۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے تقریب میں کہا کہ  “شہباز شریف نے 2010 میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب نوجوانوں کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے تھے۔ آج کے تاریخی دن کے پیچھے مسلسل کاوش ہے۔ پاکستان کے بچوں کا مستقبل شہباز شریف اور فیلڈ مارشل محفوظ کر رہے ہیں۔”

رانا مشہود نے مزید کہا کہ  “پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو AI پالیسی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے واضح ہدایات دی ہیں کہ نوجوانوں کے فنڈ میں ایک پیسہ بھی کٹ نہیں لگے گا۔”

وزیراعظم نے کہا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ  سو فیصد میرٹ پر تقسیم کیے جائیں گے-  سعودی عرب  نے پاکستانی نوجوانوں کو AI اور IT کی تعلیم دینے کی پیشکش کی  سعودی عرب AI اور IT سیکٹر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  “ہمیں AI کے میدان میں آگے بڑھنا ہے، آج AI اور IT دنیا میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے ہونہار طلبہ کو قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ  “طلبہ کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنت، محبت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔”

اس موقع پر طلباء نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ ذاکرا اللہ نے کہا کہ  “لیپ ٹاپ صرف ایک مشین نہیں، لائف چینجنگ ڈیوائس ہے۔ یہ سکیم نوجوانوں کے شاندار مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔”

کامران خان نے کہا کہ “وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ میرے خوابوں کا ساتھی ہے۔ اس کی بدولت میں سکلز سیکھ کر پیسے بھی کما رہا ہوں۔ شہباز شریف کے وژن کو سلام!”

بی بی درجان نے کہا کہ یہ سکیم نے میرے خوابوں کو حقیقت میں بدلا۔ وزیراعظم کے ساتھ نشست میرے لیے باعث فخر ہے۔”

محمد رفیق آفریدی نے کہا کہ “میں ایک شہید کا بیٹا ہوں۔ لیپ ٹاپ سکیم نے تعلیم کے حصول میں سہولت دی اور مجھے مزید تعلیم کا موقع ملا۔”

وزیراعظم نے تقریب کے اختتام پر تمام طلبہ کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ  پاکستان اور سعودی عرب دو عظیم برادر ملک ہیں  اور دونوں مل کر نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے لے کر جائیں گے۔