بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

Calender Icon جمعرات 30 اکتوبر 2025

نئی دہلی : بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 338 رنز بنائے۔ لچ فیلڈ نے 119، ایلس پیری نے 77 جبکہ ایش گارڈنر نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں بھارت نے 339 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ یہ ویمنز کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب چیس ہے۔جمائما روڈریگز نے ناقابلِ شکست 127 رنز بنائے جبکہ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

بھارتی ٹیم اب ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں وہ ٹائٹل کی مضبوط دعویدار ہے۔