ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی(Abbas Araghchi) کی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔
اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائےخارجہ کونسل کے اجلاس کی پاکستان میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
معزز مہمانوں کی آمد اتوار سے شروع ہو جائے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی سمیت وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پیر کی صبح نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار وزارتی اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے، جبکہ ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، جبکہ وزیرِ اعظم معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ سمیت اہم امور شامل ہیں۔












جمعہ 13 نومبر 2026 