پاکستان اور افغانستان استنبول مذاکرات نتیجہ خیز،، وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چودھری نے اسے دوطرفہ تعلقات میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ چھ نومبر کو پاک افغان میکنزم طے کیا جائے گا، اور مشترکہ مانیٹرنگ سسٹم پر بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اب افغانستان سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی نہیں ہوگی، تاہم کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ طلال چودھری نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان بھارت کی پراکسی بنا تو وہ اپنی خودمختاری کھو سکتا ہے، کیونکہ بھارت اس کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔
پاک افغان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بڑی کامیابی ہے،طلال چودھری
جمعہ 31 اکتوبر 2025












