ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔چترال، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جبکہ مری اور گلیات میں موسم خشک مگر سرد رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔کشمیر میں سرد اور خشک موسم جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
جمعہ 31 اکتوبر 2025












