پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ پراپرٹی آرڈیننس2025منظور

Calender Icon جمعہ 31 اکتوبر 2025

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ،،، جس کی ملکیت، اسی کا قبضہ،، صوبے میں عوام کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف ایم موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 منظور کر لیا گیا ،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ صرف 90 دن میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کرے گی۔ فیصلے کے خلاف اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹریبونل سنے گا، جو 90 دن میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا،،، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا، ماں جیسی ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ 30 دن کے اندر تمام ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل ہوں، جب کہ قبضہ کیس کے بعد 24 گھنٹے میں زمین واگزار کرائی جائے –