اسلام آبادہائی کورٹ میں 190ملین پاؤنڈکیس جج کی تعیناتی چیلنج

Calender Icon جمعہ 31 اکتوبر 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج ،،، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست گزار اسامہ ریاض کی کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی،، عدالت نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف کیس کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے،، درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے 2004ء کے فیصلے میں ناصر جاوید رانا کو جوڈیشل سروس کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا ،، عدالت نے کیس کی مزید سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔