اسلام آباد: عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کی جائزہ رپورٹ نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندوانتہا پسندوں کے نفرت انگیزجرائم کا پردہ فاش کر دیا۔
امریکی تنظیم برائے انسانی حقوق ’’ساؤتھ ایشیا جسٹس کمپین‘‘ کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہبی بنیادوں پر تشدد کے باعث گزشتہ تین ماہ میں 16 مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔
اگست سے اکتوبر تک بھارتی مسلمانوں کیخلاف جعلی پولیس مقابلے کے 118 واقعات ہوئے جن میں سے 105 اترپردیش میں پیش آئے، بھارت میں 18 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریزمیں ووٹرلسٹوں سے 6 کروڑ 16 لاکھ مسلمانوں کے نام بھی خارج کئے گئے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1200 پوائنٹس کا اضافہ
بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں سے زبردستی ہندوتوا نعرے لگوانے اور تذلیل کرنے کے درجنوں واقعات پیش آئے، تنظیم کے گزشتہ 4 سال کے ریکارڈ کے مطابق 2026 بھارتی مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ خونریز سال ثابت ہوا۔












منگل 17 نومبر 2026 