لیاقت پور: فیروزہ ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کو ایک اور حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں انجن سمیت متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث انجن سمیت پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم بعض اطلاعات کے مطابق بوگیوں کی تعداد تین ہے۔
حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بحالی کے اقدامات کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
مزید پڑھیں:فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے تباہ حال بلوچ گھرانے نقل مکانی پر مجبور
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی اسی مقام پر ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی، جس کے بعد ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی اور حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔تاحال حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔












منگل 17 نومبر 2026 