نڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2027 کے آغاز سے قبل سن رائزرز حیدرآباد کو ایک بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے، جہاں جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے مصروف بین الاقوامی شیڈول کے باعث آئندہ سیزن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریوس ہیڈ نے آئندہ برس کے انتہائی مصروف بین الاقوامی کرکٹ شیڈول کے پیش نظر اپنے ورک لوڈ کو کم کرنے کے لیے باضابطہ طور پر فرنچائز انتظامیہ کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد انہیں ٹیم سے ریلیز کیے جانے کی قوی توقع ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کو سال 2027 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، تاریخی ایشز سیریز اور آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جیسے انتہائی اہم مقابلوں میں شرکت کرنی ہے، جس کی تیاری اور فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ہیڈ نے لیگ کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریوس ہیڈ کی عدم موجودگی سے سن رائزرز حیدرآباد کی وہ خطرناک اور جارحانہ اوپننگ جوڑی بھی ٹوٹ جائے گی جو ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما پر مشتمل تھی۔ ان دونوں بلے بازوں نے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 اننگز میں مجموعی طور پر 1892 رنز اسکور کیے، جن میں چھ سنچری اور نو نصف سنچری شراکتیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ٹریوس ہیڈ کو 2025 کے میگا آکشن سے قبل 14 کروڑ بھارتی روپے میں برقرار رکھا گیا تھا، تاہم اب ان کی ریلیز سے حیدرآباد کی فرنچائز کو آئندہ نیلامی کے لیے اتنی ہی اضافی رقم دستیاب ہونے کی توقع ہے۔













منگل 17 نومبر 2026 
