Advertisement

پنجاب بھر میں شدید فضائی آلودگی، ماسک کے استعمال کی ہدایات

Calender Icon بدھ 18 نومبر 2026

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی شدید لپیٹ میں آگئے۔ گلے اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ۔

صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 366 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بلند ہوگیا۔

علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 593، سمن آباد میں 554 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 503 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 533، قصور میں 481، گوجرانوالہ میں 429، خانیوال میں 412 جبکہ فیصل آباد میں 318 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:شعبہ توانائی، پاک سعودیہ 30 ارب ڈالر بڑی سرمایہ کاری کے ایم او یو پر دستخط

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور باہر جاتے وقت ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔