وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت سیکرٹریز کمیٹی اجلاس

Calender Icon جمعہ 31 اکتوبر 2025

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں صوبائی محکموں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔ اجلاس میں 38 محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکموں کی کارکردگی کو چھ سو چوالیس مختلف پیمانوں پر پرکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، محکمہ لائیو اسٹاک کارکردگی میں پہلے نمبر پر رہا، محکمہ خزانہ دوسرے جبکہ اربان پلاننگ تیسرے نمبر پر آیا۔ محکمہ قانون چوتھے اور محکمہ زراعت پانچویں نمبر پر قرار پایا۔وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے محکموں کے سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کے ذریعے عوامی مسائل کو بتدریج کم کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “بلوچستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے تندہی، دیانت داری اور تسلسل کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں تیزی لا کر عوام کو جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔بلوچستان کی ترقی صرف اچھی حکمرانی اور مؤثر پالیسی عملدرآمد سے ہی ممکن ہے-