ایف سی بلوچستان نارتھ کا نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے کا مشن جاری

Calender Icon جمعہ 31 اکتوبر 2025

ایف سی بلوچستان نارتھ صوبے کے نوجوانوں کو باصلاحیت اور خودمختار بنانے کے مشن پر گامزن ہے ،، ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس مکمل ہوا جس میں درجنوں طالبات نے ڈیجیٹل دنیا سے جڑنے کا نیا سفر شروع کیا۔ ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیرِ اہتمام نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہو گیا ،، کورس میں سو سے زائد طالبات نے شرکت کی اور انہیں فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت دی گئی ،، طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ،، اختتامی تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے کامیاب طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے ،، کورس میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان نے انہیں نیا اعتماد اور گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔