Advertisement

’کارکن تیار رہیں‘، جے یو آئی کا فضل الرحمن کی ’تمام سکیورٹی واپیس‘ لینے کا دعویٰ

Calender Icon جمعرات 19 نومبر 2026

مولانا فضل کو کسی قسم کے نقصان کی ذمہ داری وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی پر ہوگی، ترجمان جے یو آئی

جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی ف) نے حکومت کی جانب سے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ’تمام سکیورٹی‘ واپس لیے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ’کارکنوں کو تیار رہنے کا پیغام‘ جاری کیا ہے۔

جے یو آئی کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں ترجمان اسلم غوری نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد میں واقع رہائش گاہوں سے سیکورٹی اہلکاروں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلم غوری نے سکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو ’بدترین فسطائیت‘ قرار دیتے ہوئے اسے ’ناقابلِ قبول‘ قرارد دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ: کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون و بچے سمیت 7 جاں بحق، متعدد زخمی

انہوں ںے مولانا اسعد محمود کی سکیورٹی بھی ’اچانک‘ ختم کیے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ ایسا کس کے حکم پر کیا گیا۔