چین اورملائیشیا سے مال بردارپہلابحری جہازکراچی پورٹ پرکامیابی سے لنگر انداز ہو گیا

Calender Icon جمعہ 31 اکتوبر 2025

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کا نئی سمندری راہداری کے ذریعے پاکستان کو چین اور جنوب مشرقی ایشیا سے منسلک کرنے والی شپنگ سروس کا کامیاب آغاز ۔ چین اور ملائشیا سے مال بردار پہلا بحری جہاز کراچی پورٹ پر کامیابی سے لنگر انداز ہو گیا ہے۔ کراچی پورٹ پر افتتاحی تقریب، این ایل سی، کے پی ٹی سمیت دیگر کاروباری شخصیات کی شرکت کی ۔۔نیا جہاز پورٹ کلانگ، چنگ ڈاؤ، نِنگ بو، جبلِ علی اور کراچی کے درمیان سفر کرے گا۔پاکستان میں پہلی بار این ایل سی نے 2,500 ٹی ای یو صلاحیت والا جہاز متعارف کرایا ہے۔حری سروس کی توسیع سے جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ سے تجارت کو تقویت اور نقل و حمل کا عمل تیز ہوگا۔