Advertisement

شازیہ منظور کو گن پوائنٹ پر دھمکیاں، تھانے میں درخواست جمع کروادی

Calender Icon جمعہ 20 نومبر 2026

لاہور میں گلوکارہ شازیہ منظور نے دھمکیوں کے خلاف تھانہ ملت پارک میں درخواست جمع کروادی۔

گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنے وکیل فیاض رامے کے ہمراہ تھانہ ملت پارک میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دے دی۔

اپنی درخواست میں نامور گلوکارہ نے موقف اختیار کیا کہ چار افراد نے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیں۔

مزید پڑھیں:فرانس میں برڈ فلو کا خطرہ بڑھ گیا، الرٹ کی سطح بلند ترین کردی گئی

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست مل چکی ہے، واقعے کی تصدیق کے بعد کارروائی کریں گے۔