بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے ’’را‘‘کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار

Calender Icon جمعہ 31 اکتوبر 2025

بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے “را” کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار۔ بین الاقوامی کمپنی “کینم انٹرنیشنل” کے صدر اور سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کو کینیڈا میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔۔ فوٹیج اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ” را” کے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس حملہ میں وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کے عملہ کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ،علیحدگی پسند سکھوں کو قتل کرنے کے لیے باقاعدہ ایک بین الاقوامی نیٹ ورک چلا رہی ہے۔۔بھارتی خفیہ ایجنسی” را‘‘ کی اس گھناؤنی سازش نے کینیڈا کی قومی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ درشن سنگھ سہسی کے قتل پر علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس نے کینیڈا میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔