Advertisement

 صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق کی ملاقات

Calender Icon ہفتہ 21 نومبر 2026

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوانِ صدر سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس اہم سیاسی بیٹھک میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاست کے حالیہ خدوخال، پارلیمانی امور اور حکومتی اتحادیوں کے درمیان باہمی مشاورت کے عمل سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔