میٹا کے ساتھ شراکت داری، پاکستان میں ڈیجیٹل اور اے آئی شعبہ میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیرِ تجارت نے میٹا کے وفد سے اہم ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل ٹریڈ، ای کامرس اور اے آئی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹا کی جانب سے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی اور اے آئی کے شعبہ جات میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ وزیرِ تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت جنوبی ایشیا میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت آئی ٹی سےمنسلک برآمدات 18 فیصد اضافہ کے بعد 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی سے منسلک برآمدات میں 21 فیصد سالانہ اضافہ ہواہے۔ نیشنل ای کامرس پالیسی کے تحت ای کامرس مارکیٹ 2030 تک 20 ارب ڈالرکا ہدف حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔
پاکستان میں ڈیجیٹل اوراے آئی شعبہ میں اہم پیش رفت
جمعہ 31 اکتوبر 2025












