Advertisement

مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، ترک وزیر خارجہ

Calender Icon اتوار 22 نومبر 2026

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، یمن میں ترک فوج کی تعیناتی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے ضروری معاونت کی جا رہی ہے، مکہ سیکیورٹی معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں، مکہ معاہدے کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور اقتصادی تعاون بڑھانا ہے۔

مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہائی کمشنرٹیپو عثمان

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی خودمختاری کے لیے ترکیے مؤثر اور جدید علاقائی نظام بنا رہا ہے، مکہ معاہدہ، ریجنل کواڈ آر فور اور غزہ گروپ آف ایٹ جدید علاقائی نظام میں شامل ہیں۔