Advertisement

سندھ، بدترین کرائم ریٹ، 10 ماہ میں 1473 افراد قتل، کراچی سرفہرست

Calender Icon پیر 23 نومبر 2026

کراچی: سندھ میں رواں برس جنوری سے اکتوبر تک مختلف واقعات میں 1473 افراد قتل کیے گئے، جن میں سے 80 افراد کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 397 قتل کراچی رینج میں ہوئے، جو مجموعی تعداد کا تقریباً 27 فیصد ہیں جب کہ لاڑکانہ رینج 360 قتل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

ضلعی سطح پر خیرپور 104 قتل کے ساتھ سرفہرست رہا، جب کہ شکارپور 97 قتل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سب سے کم 12 قتل ٹنڈو محمد خان میں رپورٹ ہوئے۔

کراچی شہر میں 10 ماہ کے دوران 397 افراد قتل ہوئے۔ سب سے زیادہ 78 قتل ضلع ملیر میں ہوئے، جس کے بعد ایسٹ میں 73، ویسٹ میں 70، کیماڑی میں 59، سینٹرل میں 49 اور کورنگی میں 34 افراد قتل ہوئے۔ ضلع ساؤتھ میں 18 جبکہ ضلع سٹی میں سب سے کم 16 افراد قتل ہوئے۔

لاڑکانہ رینج: رینج میں مجموعی طور پر 360 افراد قتل ہوئے۔ شکارپور میں 97، کشمور میں 76، لاڑکانہ میں 72، قمبر شہداد کوٹ میں 64 اور جیکب آباد میں 51 افراد قتل کیے گئے۔

حیدرآباد رینج: رینج میں 268 افراد قتل ہوئے۔ دادو میں 75، حیدرآباد میں 46، جامشورو میں 37، بدین میں 30، ٹھٹہ میں 22، مٹیاری اور ٹنڈو الہ یار میں 16، 16، سجاول میں 14 اور ٹنڈو محمد خان میں 12 افراد قتل ہوئے۔

سکھر رینج: رینج میں 226 افراد قتل ہوئے، جن میں خیرپور میں 104، سکھر میں 62 اور گھوٹکی میں 60 افراد شامل ہیں۔

شہید بے نظیر آباد رینج: رینج میں 158 افراد قتل ہوئے۔ سانگھڑ میں 58، شہید بے نظیر آباد میں 54 اور نوشہرو فیروز میں 46 افراد قتل ہوئے۔

میرپورخاص رینج: رینج میں 64 افراد قتل ہوئے۔ میرپورخاص میں 32، عمرکوٹ میں 17 اور تھرپارکر میں 15 افراد قتل کیے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اکتوبر تک سندھ میں 80 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ 51 کراچی رینج میں ہوئے، جو صوبے بھر کے ایسے واقعات کا تقریباً 64 فیصد ہیں۔

مزید پرھیں:پاکستان کی خلا میں تاریخی اُڑان، تیاریاں مکمل، احسن اقبال چین پہنچ گئے

لاڑکانہ رینج میں 10، سکھر اور شہید بے نظیر آباد رینج میں 9، 9 جبکہ حیدرآباد رینج میں ایک شہری ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گیا۔