کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف(Khawaja Asif) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو رانا ثناء اللہ سے متعلق ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے، محسن نقوی کو دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی، دھمکی آمیز زبان سیاسی رویہ نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے نہیں بن سکتے، رانا ثنا اللہ
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے صوبوں سے متعلق معاملات جس انداز میں نمٹائے اس پر پارٹی میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم زبردستی منظور کرانے کے تاثر کو سیاسی بددیانتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کا سب سے بڑا فائدہ صدر آصف علی زرداری کو تاحیات استثنیٰ کی صورت میں ملا ہے۔













بدھ 25 نومبر 2026 
