چینی صدر کا APEC کانفرنس میں پیغام: طاقت کی بالادستی صرف تباہی لاتی ہے

Calender Icon جمعہ 31 اکتوبر 2025

گیونجو : چین کے صدر شی جن پنگ نے گیونجو میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک نئے موڑ پر آ پہنچی ہے اور آگے بڑھنے کا واحد راستہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ تمام ممالک کو بین الاقوامی امور میں برابر کا حق حاصل ہونا چاہیے اور دنیا اس وقت ایسی تیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔

صدر نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی منظرنامہ تبدیلیوں اور بے یقینی سے دوچار ہے اور اگر ممالک طاقت کے قانون کی طرف لوٹ جائیں تو عالمی سطح پر خطرات پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو راستہ دنیا چنیں گے، وہ مستقبل پر گہرے اثرات ڈالے گا۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ انسانیت کی تقدیر مشترک ہے اور بالادستی کی کوششیں صرف جنگ اور تباہی کو جنم دیتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ انصاف اور مساوات ہی عالمی امن اور ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔