Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

نورس اٹلانٹک، پی آئی اے معاہدہ معطل، آپریشنز بند، مسافر رل گئے

Calender Icon جمعرات 26 نومبر 2026

پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نورس اٹلانٹک کی جانب سے معطلی ایسے وقت پر کی گئی جب لندن اور مانچسٹر میں پی آئی اے کے مسافروں کا چیک ان شروع ہونے والی تھا۔

نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک آپریشن معطل کیے جانے پر برطانیہ سے پی آئی اے کی دو پروازیں متاثر ہوئیں اور اسلام آباد پی کے 786 اور مانچسٹر تا لاہور پی کے 710 منسوخ کردی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نورس اٹلانٹک نے پرواز سے کچھ لمحوں قبل بغیر کسی پیشگی اطلاع کے آپریشن معطل کردیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے دوسری ائیرلائن پر انحصار ختم کرنے اور فضائی آپریشن کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات لے لئے گئے ہیں۔

پی آئی اے کل 26 نومبر سے برطانیہ کے تمام آپریشن اپنے بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے چلائے گا اورکل سے پروازوں کا شیڈول معمول کے مطابق چلانے کے لیے متبادل انتظامات مکمل ہیں۔

مزید پڑھیں:عالمی درجہ حرارت مسلسل 6 دن 2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا نیا سنگین ریکارڈ بن گیا

واضح رہے پی آئی اے نے اس سال 8 اکتوبر کو نورس اٹلانٹک سے چھ ماہ کیلئے دو بوئنگ 787 طیارے ویٹ لیز پر لینے کا معاہدہ کیا تھا۔یکم نومبر سے نورس اٹلانٹک کے طیاروں نے پی آئی اے کیلئے پروازیں شروع کی تھی صرف 25 دن میں ہی یہ معاہدہ معطل ہو گیا۔