Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

پاکستان کے رانا عرفان نے اسنوکر ورلڈ کپ جیت لیا

Calender Icon جمعرات 26 نومبر 2026

پاکستانی کیوئسٹ رانا عرفان نے فائنل میں ہم وطن محمد آصف کو شکست دے کر عالمی اسنوکر کپ اپنے نام کرلیا۔رانا عرفان نے بیسٹ آف نائن فائنل میں محمد آصف کو صفر کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔

اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان نے تینوں میڈلز جیت کر کلین سوئپ کیا۔رانا عرفان نے گولڈ، محمد آصف نے سلور جبکہ اسجد اقبال نے برانز میڈل حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے رانا عرفان کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اسنوکر عمران نوشاہی نے بھی رانا عرفان کو مبارک باد دی۔