Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

رکشے والوں کی باری آ گئی ، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

Calender Icon ہفتہ 28 نومبر 2026

پشاور(Peshawar) میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور سڑکوں پر بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنے کے لیے غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بغیر روٹ پرمٹ چلنے والے رکشوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر پشاور خالد محمود نے بتایا کہ اس وقت شہر کی سڑکوں پر ایک لاکھ سے زائد رکشے چل رہے ہیں، تاہم ان میں سے صرف 25 ہزار کو باقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ باقی بڑی تعداد بغیر اجازت نامے کے سڑکوں پر موجود ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔کمشنر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور بغیر روٹ پرمٹ چلنے والے رکشوں کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری، اہم اعلان ہوگیا

اس مقصد کے لیے ایسے رکشوں کی نشاندہی کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔انتظامیہ کے نئے منصوبے کے تحت شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں سمیت بی آر ٹی روٹس پر رکشوں کی آمدورفت محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے رکشوں کے مخصوص راستے اور ان کے چلنے کے اوقات مقرر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس پر جلد عملدرآمد متوقع ہے۔