Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

ٹی وی اور ریڈیو کے معروف میزبان، کامیڈین اور اداکار انتقال کر گئے

Calender Icon اتوار 29 نومبر 2026

 ٹی وی اور ریڈیو کے معروف میزبان، کامیڈین اور اداکار پی جے گیلاگر 51 برس کی عمر میں انتقال(Passed away) کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو سوگوار کر دیا۔

 ریڈیو نووا کے پریزینٹر پی جے گایلاگر کے انتقال کا اعلان ان کی مینجمنٹ ٹیم نے گزشتہ شام کیا۔

پی جے گیلاگر کو کامیڈی پروگرام ’نیکڈ کیمرا‘ میں اپنی مزاحیہ اداکاری کے باعث خاص شہرت حاصل تھی۔ ان کی مینجمنٹ ٹیم نے انہیں ایک مقبول کامیڈین، اداکار، مصنف اور براڈکاسٹر قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزیدپڑھیں:گرل فرینڈ نے چار افراد مروا دیئے، بوائے فرینڈ تب بھی بچ گیا

 ان کی مینجمنٹ کمپنی ایل آر کامیڈی نے جاری بیان میں کہا کہ پی جے گیلاگر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں انتہائی افسوس ہو رہا ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کے اہل خانہ اور دوست اس صدمے سے شدید متاثر ہیں، اس لیے ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور انہیں اس نقصان سے سنبھلنے کے لیے وقت اور سکون فراہم کیا جائے۔