Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی: ‏حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں، آئی ایس پی آر

Calender Icon اتوار 29 نومبر 2026

دفاعی معاہدے کے تحت پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی کے سلسلے میں اتوار کو الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق الوداعی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح التیمی، چیف آف جنرل اسٹاف اور کور کمانڈر لاہور نے بھی شرکت کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق روانہ ہونے والے پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، اور یہ تعیناتی طے شدہ دفاعی معاہدوں کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:افغانستان میں اسکول کے قریب دھماکا، بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق، 110 زخمی

شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کے تحفظ کا عزم بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس اقدام سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید تقویت ملے گی، دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی اور باہمی اعتماد بڑھنے کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔